سنسنی خیز مقابلہ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

09:58 PM, 15 Mar, 2026

میرپور : میزبان بنگلہ دیش نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ تنزید حسن کی شاندار سنچری اور توحید ہریدوئے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے سیریز کی ٹرافی اپنے نام کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بنگلہ دیشی بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ اوپنر تنزید حسن نے 107 رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی۔ لٹن داس (41) اور توحید ہریدوئے (44 ناٹ آؤٹ) کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
291 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور مقابلہ کیا، لیکن پوری ٹیم میچ کی آخری گیند پر 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے یہ میچ 11 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی جانب سے اس میچ میں دو نوجوان کھلاڑیوں، غازی غوری اور سعد مسعود نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا۔ کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ شمائل حسین اور حسین طلعت کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں۔

مزیدخبریں