سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع: چیئرمین پی سی بی کی ملاقات اور خصوصی اعزاز

05:44 PM, 15 Mar, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور قومی کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
 چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو ان کے طویل اور کامیاب کیریئر کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سرفراز احمد نے ہمیشہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا اور ان کی فتوحات تاریخ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی۔
 پی سی بی چیئرمین نے واضح کیا کہ سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے باوجود بورڈ ان کے تجربے اور کرکٹ کی سمجھ بوجھ سے فائدہ اٹھاتا رہے گا۔سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کے جذبے کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں