لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کی دہلیز پر امداد پہنچانے کا مشن کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 28 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں کو امدادی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔
صوبائی حکومت نے اپنے مجموعی ہدف کا 95 فیصد حصہ ریکارڈ مدت میں حاصل کر لیا ہے۔ اب تک 25.29 ملین روپے سے زائد کی خطیر رقم براہِ راست مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہے۔
90 فیصد سے زائد رجسٹرڈ شہری کامیابی کے ساتھ رمضان کارڈز کے ذریعے اپنی رقم وصول کر چکے ہیں۔ تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 30 لاکھ کارڈز بھیجے گئے تھے، جن کی تقسیم کا عمل اب اختتام کے قریب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی فلاحی مشن؛ رمضان نگہبان پیکج کا 95 فیصد ہدف مکمل
04:09 PM, 15 Mar, 2026