وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیاء خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت

03:40 PM, 15 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں اشیائے خورونوش کی صورتحال اور برآمدات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں اشیاء خورونوش کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی بھی چیز کی کمی نہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کیے بغیر خلیجی ممالک میں برآمدات کے لیے منصوبہ بندی کی جائے اور معیار کو اعلیٰ سطح پر رکھا جائے۔ انہوں نے پی این ایس سی کو بحری راستے کے ذریعے برآمدات کے اقدامات فعال رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ سمیت برآمد کی وسیع استعداد رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت دی جو روزانہ صورتحال کا جائزہ لے گی اور برادر خلیجی ممالک میں تعینات سفیران اور ٹریڈ افسران کو سرگرم رہنے کی ہدایت دی گئی۔

مزیدخبریں