پاکستان نے آخری ون ڈے میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

12:52 PM, 15 Mar, 2026

ڈھاکہ : 3 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم کے دو کھلاڑی، شمائل حسین اور حسین طلعت زخمی ہیں، جبکہ غازی غوری اور سعد مسعود اس میچ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ڈیبیو پر محمد رضوان نے غازی غوری کو کیپ دی اور سعد مسعود کی کیپ حارث رؤف نے دی۔

پاکستان کی ٹیم میں شامل ہیں: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔

سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش جیتا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے فتح حاصل کی تھی، اور اب سیریز کا فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔

مزیدخبریں