دبئی : متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں بھارت کے 17، پاکستان، نیپال اور فلپائن کے 2-2، اور بنگلہ دیش اور مصر کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق گرفتار افراد تین مختلف گروپوں میں کام کر رہے تھے، جن میں سے ایک گروپ جعلی ویڈیوز بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کر رہا تھا۔