لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو ہر ماہ 60 ہزار روپے ملیں گے اور تین ماہ بعد انٹرن شپ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
پروگرام میں خواتین کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔ انٹرنیز کو یونیسکو سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جدید لرننگ سسٹمز کی تربیت دی جائے گی اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ و انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی پر عملی تجربہ بھی حاصل ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے نوجوان 29 مارچ تک آن لائن epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر درخواست دے سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔