لاہور : اداکارہ حنا آفریدی نے کہا ہے کہ اگر لوگ ان کی شادی کی جیولری یا نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہیں تو یہ ان کا مسئلہ ہے، میرا نہیں۔ شادی کے دوران وہ رسومات میں اتنی مصروف تھیں کہ سوشل میڈیا نہیں دیکھیں۔
حنا نے یہ بھی کہا کہ نکاح کے دوران شوہر سے جو مطالبات کیے، جیسے ماہانہ پانچ لاکھ روپے یا بزنس کلاس میں سفر، یہ ہر لڑکی کا حق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمرے کے پیچھے جو کچھ انہوں نے شوہر سے مانگا وہ زیادہ حیران کن ہے اور سب لوگ نہیں جانتے۔