لراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی لائی گئی۔ یہاں اسے لیاری، سی وی اور میری ویدر ٹاور پر لے جایا گیا اور فوٹو شوٹ کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ٹرافی کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد دیگر شہروں میں بھی دکھایا جائے گا۔
پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس سال پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔