امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملےکا اشارہ دیدیا

11:22 AM, 15 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی خبریں افواہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے اور خارگ جزیرے کا زیادہ حصہ تباہ کر دیا ہے۔ ممکن ہے مستقبل میں اس جزیرے پر صرف چند اور حملے کیے جائیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرنے والے ممالک خود اس کی حفاظت کریں، جبکہ امریکا تعاون کرے گا تاکہ یہ راستہ محفوظ رہے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرے، لیکن موجودہ شرائط قابل قبول نہیں ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ سینٹرل کمانڈ نے ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرے پر طاقتور ترین حملے کیے، لیکن جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا گیا۔ اگر ایران یا کوئی اور آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرے گا تو امریکا فوری کارروائی کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں