خواتین میں رات کو تنہا باہر جانے کا خوف زیادہ ، عالمی سروے

03:27 PM, 15 Mar, 2026

نیویارک : گیلپ کے ایک سروے کے مطابق دنیا کے 44 ممالک میں تقریباً 45 فیصد خواتین رات کو تنہا باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتی ہیں۔ سروے سے معلوم ہوا کہ جنسی ہراسانی اور تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں، اور خواتین میں غیر محفوظ ہونے کا احساس مردوں کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

عالمی سطح پر مردوں میں رات کو باہر نکلنے کا خوف 26 فیصد ہے، جبکہ خواتین میں یہ 45 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اس لحاظ سے منفرد ہے جہاں مرد اور خواتین میں خوف کی شرح تقریباً برابر ہے: مرد 69 فیصد اور خواتین 70 فیصد۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے شکار خواتین کی تعداد بڑھ کر 10 فیصد ہو گئی ہے، خاص طور پر 18 سے 24 سال کی نوجوان خواتین میں یہ شرح 20 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی تعداد بھی بڑھ کر 17 فیصد ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں