راولپنڈی : پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور قندھار میں ان کا ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور سامان رکھنے کی جگہ تباہ کر دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی 14 سے 15 مارچ کی درمیانی شب کی گئی، اور حملے میں وہ فوجی اور تکنیکی انفراسٹرکچر تباہ ہوا جو طالبان اور دیگر دہشتگرد استعمال کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں تب تک جاری رہیں گی جب تک تمام اہداف مکمل طور پر حاصل نہ ہو جائیں۔