پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز کل، شاہینوں کے لیے ویلکم تقریب

02:17 PM, 15 Mar, 2025

کرائسٹ چرچ :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے لیے ایک روایتی ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں نیوزی لینڈ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تقریب میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کا خوش آمدید کیا، جس پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے اور اس طرح کے ثقافتی تبادلے کرکٹ کے کھیل کی اصل روح کو اجاگر کرتے ہیں۔

دونوں ٹیموں نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کو دوستی اور احترام کا ذریعہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں