واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا ہے، جن میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ان 41 ممالک کو تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا شامل ہیں، جن پر مکمل سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسرے گروپ میں اریٹریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں، جہاں سیاحتی اور تعلیمی ویزے معطل کر دیے جائیں گے۔ ان ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ داخلے کی اجازت مل سکتی ہے۔
تیسرے گروپ میں پاکستان، بیلاروس اور ترکمانستان سمیت 26 ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک کو متنبہ کیا جائے گا کہ اگر 60 دنوں میں نظام میں بہتری نہ آئی تو جزوی ویزا معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا