اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت ہے:پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم

02:08 PM, 15 Mar, 2025

 نیویارک:  پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر جامع اقدامات ضروری ہیں۔

اپنے بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ متعدد ممالک نے اسلامو فوبیا کے خلاف بیانات دیے ہیں، اب ان وعدوں کو عملی شکل دینے کا وقت آ چکا ہے۔ پاکستان اور او آئی سی اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پاکستان نے اس مسئلے کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں ایک قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کردہ اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہو چکی ہے، اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

منیر اکرم نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف ایک خصوصی سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں