امریکا اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت، مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط

09:27 PM, 15 Jun, 2026

واشنگٹن/تہران: امریکا اور ایران نے باہمی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر ڈیجیٹل دستخط کر دیے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق دستخطوں کا عمل گزشتہ روز مکمل ہوا، جبکہ معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری کی جائیں گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز رواں ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے۔

حکام نے معاہدے کے مندرجات کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے اور اہم معاملات پر مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں