کراچی: صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر بڑھ کر 4327 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔