اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور برطانیہ کے وزیر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان ہمیش فالکن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل کونسلر نکول رابرٹس اور فرسٹ سیکریٹری پولیٹیکل شارلٹ اوجیناکا بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور سفارتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔
اس موقع پر فریقین نے معاشی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔