اسلام آباد:وزیراعظم شہبا زشریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم کے مطابق اس معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں منعقد ہوگی، جہاں پاکستان میزبانی کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، مکالمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور یہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہ