اسلام آباد:پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہم مثال قرار دیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ مکالمہ ہی بین الاقوامی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک اور اداروں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن سفارتی حل کی حمایت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔