آزاد کشمیر میں صورتحال پر شہریوں کا ردعمل، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر سخت تنقید

12:18 PM, 15 Jun, 2026

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں مختلف شہری حلقوں اور تاجر برادری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے لاقانونیت اور انتشار پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گروپ کی جانب سے زبردستی بازار بند کرانے اور ہڑتالوں کی دھمکیوں نے عام لوگوں اور تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

تاجر برادری کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور مقامی سطح پر بے چینی اور خوف کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو اور معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

مزیدخبریں