پاکستان کی سفارتی کوششوں سے تاریخی پیش رفت، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال

11:35 AM, 15 Jun, 2026

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے امن عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مسلسل اور مؤثر کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان ایک تاریخی سفارتی مرحلے میں داخل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں تحمل، بردباری اور دانشمندی سے کام لیا، جس کی وجہ سے خطے میں امن کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

خواجہ آصف کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے اداروں کے درمیان ہم آہنگی نے ایک نہایت مشکل مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا، جو ریاستی سطح پر مضبوط رابطہ کاری کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاکستان کو آج ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے اور یہ کامیابی قومی اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں