اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور مؤثر سفارتی حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے جس میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، جبکہ عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں نے خطے میں امن کے امکانات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
محسن نقوی کے مطابق اس معاہدے سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ پاکستان کی عالمی سفارتی حیثیت بھی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی مربوط پالیسی اور قیادت کے وژن کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کی حتمی دستخطی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو اس تاریخی پیش رفت میں پاکستان کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے