اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کو کامیابی کے ساتھ وطن واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا۔ عراق میں فضائی حدود بند ہونے کے سبب پھنسے پاکستانی زائرین سے ایران میں ہمارا سفارت خانہ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ قیام اور ممکنہ واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ دفتر خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے اور ہنگامی صورتحال میں شہری اس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔