اسرائیل کے 10 طیارےتباہ کردیے:ایرانی فوج کا دعویٰ

12:36 AM, 15 Jun, 2025

تہران:ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے محض 60 منٹ کے دوران اسرائیل کے 10 فوجی طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے مہر نیوز کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں تعینات فضائی دفاعی یونٹس نے یہ کارروائیاں انجام دیں۔ تاہم اس دعوے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ اس نے اپنی حدود میں اسرائیلی ایف-35 طیارہ مار گرایا ہے۔ حکام کے مطابق یہ طیارہ ایران کی فضائی حدود میں داخل ہو رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نے ایک روز پہلے اطلاع دی تھی کہ ایرانی فورسز نے دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے اور ان میں سے ایک کی خاتون پائلٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ابھی تک ان دعوؤں پر اسرائیلی حکومت یا فوج کی جانب سے کسی قسم کا سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں