پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں، عطا تارڑ کا یوم جمہوریت تقریب سے خطاب

07:14 PM, 15 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی روابط نہیں بلکہ تاریخی، عوامی اور برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

ترکیہ کے یوم جمہوریت اور قومی یکجہتی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ترک عوام کی استقامت اور اتحاد پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحد قومیں بڑے سے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ترکیہ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 250 شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قیام پاکستان سے قبل کی تاریخ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مشکل وقت میں باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ آج معاشی اور دفاعی میدان میں ایک اہم طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے، جبکہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ملک نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک ترک دوستی عوامی سطح پر بھی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ یہ دوستی ہمارے بزرگوں کی قیمتی میراث ہے جو نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں مزید مستحکم ہوتی رہے گی۔

مزیدخبریں