اسحاق ڈار اور ایس سی او سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

06:20 PM, 15 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، جس میں تنظیم کے امور، علاقائی تعاون اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ایس سی او کی ترجیحات، رکن ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے معاملات زیر بحث آئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس سی او سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تنظیم کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کرغزستان میں ہونے والے آئندہ اجلاس کی تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ستمبر میں ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا اور سربراہی اجلاس سے قبل تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا۔

مزیدخبریں