ملکی دفاع اور سلامتی پر متحد رہنا ہوگا، بلاول بھٹو کا مظفر آباد میں خطاب

04:20 PM, 15 Jul, 2026

مظفر آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع کا اہم ادارہ ہے اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا ان صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش علاقائی چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مضبوط حکمت عملی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے قابلِ عمل راستہ تلاش کرنا ہوگا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

مزیدخبریں