نفرت کے خاتمے کے لیے امن اور اتحاد کا پیغام ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ 

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس , قومی اور صوبائی پیغام امن کمیٹی کے کردار، امن کے فروغ اور عوامی سطح پر مثبت پیغام اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

01:48 PM, 15 Jul, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن کے قیام اور نفرت انگیز بیانیے کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اور صوبائی پیغام امن کمیٹی کے کردار، امن کے فروغ اور عوامی سطح پر مثبت پیغام اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پیغام امن کمیٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور ان کی عزت و احترام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے بارے میں کسی بھی قسم کی توہین آمیز گفتگو ناقابل قبول ہے، کیونکہ انہوں نے ملک کے امن اور سلامتی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

مزیدخبریں