مریم نواز کا پنک سالٹ کے شعبے میں بڑا اقدام، ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم متعارف

12:47 PM, 15 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پنک سالٹ کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ رقبے پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان کیا، جہاں پنک سالٹ سے تیار ہونے والی مصنوعات کی جدید اور محفوظ صنعت کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر مقامی صنعت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، جبکہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن سے ملکی برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

حکومت پنجاب کے مطابق سکیم کے تحت پنک سالٹ کے شعبے سے وابستہ افراد اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں