مون سون بارشیں، وزیراعظم کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کو متحرک رہنے کا حکم

12:15 PM, 15 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملاقات کی اور مون سون سیزن کے حوالے سے تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پیشگی اطلاع کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھنے، اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور عوام کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دریں اثنا وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزارت داخلہ سے متعلق امور اور مختلف معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں