ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں پر سینیٹ میں اختلافات، ڈیموکریٹس نے دفاعی بل روک دیا

11:35 AM, 15 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران مخالف پالیسیوں اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی تجاویز پر سینیٹ میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سالانہ دفاعی پالیسی بل کی پیش رفت روک دی۔ ووٹنگ کے دوران دفاعی بل کی تجاویز 46 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹرز نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی اور انٹیلی جنس تعاون میں اضافے کی تجویز پر بھی اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ ایسی پالیسیوں پر مزید تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔

سینیٹ میں ہونے والی یہ پیش رفت ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک سیاسی چیلنج قرار دی جا رہی ہے، جبکہ ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں پر بحث جاری ہے۔

مزیدخبریں