سپین فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، آج ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل

10:45 AM, 15 Jul, 2026

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے فرانس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور دونوں ہاف میں ایک، ایک گول کرکے فرانس کی فائنل تک رسائی کی امیدیں ختم کر دیں۔ فتح کے بعد اسپین عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گیا۔

دوسری جانب ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔

میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جہاں سپین کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

مزیدخبریں