معاہدہ نہ ہوا تو اہم تنصیبات پر حملے کا عندیہ:ایران کے لیے ٹرمپ کی نئی وارننگ

10:05 AM, 15 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے مجوزہ معاہدہ نہ کیا تو آئندہ ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ بات چیت کی، جس میں تہران پر معاہدہ کرنے کے لیے زور دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کا موقع موجود ہے۔

دریں اثنا صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول یا ٹیرف عائد کرنے سے متعلق اپنے مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا کہ ہرمز سے گزرنے پر فیس وصول کرنے کا خیال مناسب نہیں، اس لیے وہ اس تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔

صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں