114 سالہ میراتھون رنر فوجا سنگھ کا دلخراش حادثے میں انتقال

05:03 PM, 15 Jul, 2025

اسلام آباد:دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر اور "ٹرینڈ ٹورنیڈو" کے نام سے مشہور بھارتی فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں ایک روڈ حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ جالندھر کے نواحی علاقے بیاس میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار کر فرار ہو گئی۔

فوجا سنگھ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لائے اور اسی رات انتقال کر گئے۔ فوجا سنگھ نے اپنی دوڑنے کی زندگی 89 سال کی عمر میں شروع کی اور عالمی میراتھون ریسز میں حصہ لے کر اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ انہوں نے 2011 میں لندن میراتھن اپنی آخری مکمل ریس 7 گھنٹے 49 منٹ میں مکمل کی۔

انہیں عمر، حوصلہ اور کھیل کے جذبے کی علامت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں