اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کے بقول عمران خان عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں اور وزیراعظم نے مذاکرات کی کئی بار پیشکش کی ہے، لیکن پی ٹی آئی صرف سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔
عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی پر خیبرپختونخوا میں انفراسٹرکچر تباہ کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ عمران خان کی جیل میں موجودگی سے کوئی سیاسی بحران نہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو فوری استعفیٰ دینے کا کہا اور نواز شریف کے مستقبل میں سیاسی کردار کی بھی پیش گوئی کی