پنجاب کے ہر شہری کی فلاح میری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز شریف

12:53 PM, 15 Jul, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ہر فیصلے میں عوام کی بھلائی کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی ان کی حکومت کا اصل مقصد ہے۔

یہ بات انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملک احمد خان نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کی تعریف کی، اور خاص طور پر مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف قائم کیے گئے ادارے "پیرا" کو سراہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ "پیرا جیسے ادارے سے عام لوگوں کو براہ راست فائدہ ہوگا، اور ہمارا اصل ہدف یہی ہے کہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات آسانی سے ملیں۔"

سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست سے ہٹ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ پہلی بار ترقیاتی منصوبے صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں، جو خوش آئند بات ہے۔

مزیدخبریں