لاہور ہائیکورٹ: 11 ججز کو مستقل، ایک جج مستثنیٰ، ایک کو توسیع دے دی گئی

04:35 PM, 15 Jan, 2026

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے، جبکہ ایک جج کو مستقل کرنے سے استثنیٰ دیا گیا اور ایک کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مستقل ججز میں حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، سید احسن رضا، ملک جاوید اقبال، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد، چوہدری سلطان محمود، تنویر احمد شیخ اور عبہر گل شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، راجا غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا جا سکا، جبکہ طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مسلسل غیر حاضر رہے، جس پر کچھ حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں