شہباز شریف  کا اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح ، خدمات کا جائزہ لیا

01:00 PM, 15 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قائم پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا اور مرکز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیراعظم نے سٹاف سے بھی بات چیت کی اور سہولیات کے معیار اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شفاء فاطمہ اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو مرکز کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

یہ مرکز شہریوں کو سرکاری خدمات جلد اور آسانی سے فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، تاکہ عوام ایک چھت تلے مختلف خدمات حاصل کر سکیں اور سرکاری عملہ زیادہ مؤثر انداز میں کام کر سکے

مزیدخبریں