ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے رات گئے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، جب دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا۔
ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس ممکنہ حملہ آوروں کی باقی ٹیم کی تلاش کر رہی ہے۔