ایران نے عارضی بندش کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی

10:32 AM, 15 Jan, 2026

تہران:تہران: ایران نے پانچ گھنٹے تک اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دی ہیں۔ ایران کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حدود کی عارضی بندش امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے تھے۔ تاہم اب فضائی حدود کھول دی گئی ہیں اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

مزیدخبریں