وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، تربیت اور جدید سہولیات کی منظوری

10:25 AM, 15 Jan, 2026

اسلام آباد :اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کانفرنس روم، ڈائننگ ہال اور دیگر اہم کمروں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا اور پاسنگ آؤٹ ہونے والے زیر تربیت اے ایس پیز کو پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید برآں، زیر تربیت اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھیجا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افسران کو جدید سہولیات دی جائیں گی اور پولیس افسران کی پروموشن کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے تاکہ تربیت اور پیشہ وارانہ معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں