لندن:برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اقدامات اور عسکری سرگرمیاں ممکنہ حملے کی واضح نشاندہی کر رہی ہیں۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے سے متعلق فیصلہ کر چکے ہیں اور امریکا چند روز میں ایران کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔
ان خبروں کے بعد خطے میں بے چینی بڑھ گئی ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔
ایران پر امریکی حملے کا خدشہ، 24 گھنٹوں میں کارروائی کا امکان ظاہر
09:47 AM, 15 Jan, 2026