لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے موٹر ویز پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث ڈرائیونگ خطرناک ہو سکتی ہے۔
ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر مؤخر کریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس استعمال کریں اور محفوظ فاصلے کو برقرار رکھیں۔
دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا، موٹر ویز بند
09:06 AM, 15 Jan, 2026