پاک بنگلہ سفارتی قربتیں: وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال ڈھاکہ میں نئی قیادت کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے

04:46 PM, 15 Feb, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی 17 فروری کو ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال شرکت کریں گے۔
بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اس اہم تقریب میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی گئی تھی، تاہم وزیراعظم ان دنوں آسٹریا کے سرکاری دورے پر ہیں، جس کے باعث وہ خود تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو خصوصی طور پر ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاسی مبصرین احسن اقبال کی شرکت کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیغام قرار دے رہے ہیں۔ احسن اقبال تقریب کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں