بھارتی سورماؤں کے خلاف 'گرین وال' تیار، دعاؤں کے سائے میں شاہینوں کا مشن انڈیا، شہر شہر جنونِ کرکٹ کا سمندر

04:36 PM, 15 Feb, 2026

لاہور : اعصاب شکن معرکہ، روایتی حریف اور کرکٹ کا سب سے بڑا میدان! پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج ٹاکرے نے ملک بھر میں ہیجان برپا کر دیا ہے۔ "گڈ لک پاکستان" کے نعروں سے فضا معطر ہے اور ہر پاکستانی کی زبان پر صرف ایک ہی دعا ہے: "فتح شاہینوں کی ہو"۔
میچ کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹ نایاب ہو چکے ہیں اور آج "ہاؤس فل" کا بورڈ شائقین کے جوش کا گواہ ہوگا۔ سٹیڈیم سے باہر رہ جانے والے دیوانوں کے لیے انتظامیہ نے شہر کے چوراہوں اور پارکوں میں بڑی اسکرینیں نصب کر دی ہیں، جہاں میلے کا سماں ہے۔
اس میچ کا سب سے بڑا نفسیاتی پہلو پاکستانی اسپنر عثمان طارق ہیں۔ ثمان طارق کی جادوئی اسپن بھارتی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ عثمان طارق وہ "ٹرمپ کارڈ" ہیں جو بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ابتدائی دو میچوں میں فتح کی ہیٹ ٹرک کی امید لیے گرین شرٹس میدان میں اتریں گے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جس طرح معرکہ حق میں حق کی فتح ہوتی ہے، آج کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان کا جھنڈا ہی بلند رہے گا۔

مزیدخبریں