لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ’مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم‘ کا دورہ کر کے خصوصی بچوں کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں سے بے حد شفقت کا اظہار کیا اور ان کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں ذاتی دلچسپی لی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز دورے کے دوران بچوں کے ساتھ مکمل طور پر گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ پیار و محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسکول کے مختلف بلاکس اور ریسورس سینٹر کے حصوں کا معائنہ کیا تاکہ بچوں کو فراہم کردہ سہولیات کے معیار کو پرکھا جا سکے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں اور انہوں نے سینٹر کے انتظامات کو سراہا۔
خصوصی بچوں کے لیے نئی امید: وزیراعلیٰ مریم نواز کا آٹزم سینٹر کا دورہ، بچوں میں گھل مل گئیں
03:41 PM, 15 Feb, 2026