گوادر: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے زیرِ اہتمام ملک گیر "ونٹر انٹرن شپ پروگرام" اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو قومی سلامتی کے امور اور دفاعی اداروں کی کارکردگی سے براہِ راست روشناس کرایا جا رہا ہے۔
گوادر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا، جہاں انہیں سمندری حدود کے تحفظ اور سی پیک (CPEC) کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ میرین ٹریننگ سینٹر میں طلبہ نے بحری جوانوں کی سخت تربیت اور نظم و ضبط کا قریب سے معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے افسران نے طلبہ کے ساتھ مکالمہ کیا، جس کا مقصد ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے کے لیے تیار کرنا تھا۔
دورے میں شریک طلبہ نے آئی ایس پی آر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا "نیول بیس اور ٹریننگ سینٹر دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ براہِ راست سیشنز نے ہمارے بہت سے سوالات کے جواب دیے اور ہمیں یہ احساس دلایا کہ ہم ملک کے دفاع کا اہم حصہ ہیں۔
بلوچستان کے نوجوانوں کی دفاعی میدان میں دلچسپی: گوادر کے طلبہ کا نیول بیس اور میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ
12:46 PM, 15 Feb, 2026