ہائبرڈ وار کا مقابلہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری: ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کے طلباء و اساتذہ سے اہم ملاقات

11:58 AM, 15 Feb, 2026

لاہور،راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے لاہور کے بڑے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء کو جدید دور کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ملک کے دفاع میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایچی سن کالج، UET اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں کے دوران درج ذیل نکات زیرِ بحث رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو بتایا کہ موجودہ دور میں دشمن میدانِ جنگ کے بجائے سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے حملے کر رہا ہے، جس کا مقابلہ شعور اور اتحاد سے ممکن ہے۔ ملکی دفاع کو درپیش پیچیدہ چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔    پاکستان کا مستقبل: نوجوانوں کو ملک کا اصل اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہیں جدید ٹیکنالوجی اور علم کے میدان میں نام پیدا کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اس موقع پر تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہادفاعِ وطن کی بات آئی تو ہم قلم چھوڑ کر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ اس ملک کا بچہ بچہ اپنی افواج کا دست و بازو ہے۔

مزیدخبریں