شناختی کارڈ نہ لینے والے شہریوں کے لیے خبردار، مشکلات بڑھ سکتی ہیں

06:45 PM, 15 Dec, 2025

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ مقررہ مدت کے اندر نادرا دفاتر سے وصول کریں، بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر شناختی کارڈ مقررہ تاریخ سے تین ماہ کے اندر نہ لیا گیا تو وہ خود بخود ضائع کر دیا جائے گا، اور دوبارہ کارڈ حاصل کرنے کے لیے شہری کو نئی درخواست جمع کروانے کے ساتھ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

شہری اپنے شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں یا نادرا دفاتر میں درخواست دیتے وقت ڈلیوری کا آپشن منتخب کر کے کارڈ گھر پر وصول کر سکتے ہیں۔

نادرا شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں تاکہ بعد میں اضافی مشکلات اور اخراجات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں